30 جنوری، 2016، 1:10 PM

ہیلری کلنٹن کی 7 ایمیلز کے علاوہ باقی ای میلز جاری کرنے کا فیصلہ

ہیلری کلنٹن کی 7 ایمیلز کے علاوہ  باقی ای میلز جاری کرنے کا فیصلہ

امریکی وزارت خارجہ نے سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کی مزید ای میلز جاری کرنے کا اعلان کیاہے تاہم ان میں سے انتہائی خفیہ نوعیت کی 7 ای میلز کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کی مزید ای میلز جاری کرنے کا اعلان کیاہے  تاہم ان میں سے انتہائی خفیہ نوعیت کی 7 ای میلز کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی 7 ای میلز کو جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ وہ انتہائی خفیہ معلومات کی حامل ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی کے مطابق یہ 7 ای میلز جو 22 دستاویزات کے 37 صفحات پر مشتمل ہیں، انہیں انٹیلی جنس اداروں کی درخواست پر عام کرنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ ان میں انتہائی حساس نوعیت کی معلومات ہیں۔تاہم جب انہیں ای میل کیا گیا تھا تو اس وقت انہیں’انتہائی خفیہ‘ نہیں کہا گیا تھا۔ادھر ہیلری کلنٹن کے ترجمان کی جانب سے ان ای میلز کو روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بیورکریسی کی اندرونی لڑائی کا نتیجہ ہے اور کچھ نہیں۔ 

News ID 1861452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha